اکثر مغل دور میں القابات کے ساتھ ناموں کی طوالت کا سنا ہوگا، مگر اکیسویں صدی میں ایک انتہائی لمبا اور عجیب و غریب نام شائد مغل دور میں بھی ڈھونڈنے سے نہ ملے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق ایک نوجوان نے 2008ء کو اپنا نام "Captain Fantastic Faster Than Superman Spiderman Batman Wolverine Hulk and the Flash Combined” رکھ کر دنیا کے لمبے ترین اور عجیب و غریب نام کا ریکارڈ رکھ دیا تھا جسے اب تک کوئی نہیں توڑ پایا ہے۔
"telegraph.co.uk” کی 3 نومبر 2008ء کی مفصل تحقیق کے مطابق اس نوجوان کا نام "George Garratt” ہے۔ اس نے 19 سال کی عمر میں موسیقی میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔