475 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق رشتہ ٹوٹنے کے بعد مرد ذات لمبے عرصہ تک اپنی محبت کو نہیں بھول پاتا۔
ویب سائٹ کے مطابق جیسے ہی رشتہ ٹوٹتا ہے، تو کچھ دن کے لیے سب سے زیادہ تکلیف عورت ذات کو ہوتی ہے، لیکن جلد ہی وہ مذکورہ تکلیف سے نجات پالیتی ہے۔ دوسری طرف مرد ذات کو گرچہ رشتہ ٹوٹتے وقت عورت سے کم تکلیف محسوس ہوتی ہے مگر بعد میں وہ لمبے عرصہ تک اپنی محبت کو بھول نہیں پاتا۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے دنیا کے 96 مختلف ممالک سے 5705 ایسے جوڑوں کو چنا گیا جن کے درمیان رشتہ ختم ہوچکا تھا، جن سے تفصیلاً بات چیت کے بعد اوپر ذکر شدہ نتیجہ پر پہنچا گیا۔




تبصرہ کیجئے