امریکہ کے مشہور تیراک "Mark Spitz” نو مرتبہ اولمپک چمپئن رہ چکے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق 1972ء کو روس کی تیراک ٹیم کے کوچ نے مارک سے اکیلے میں اُس کے تیز تیرنے کا راز پوچھا۔ مارک نے اُسے مذاق کے طور پر جواباً کہا کہ "میرے تیز تیرنے کی وجہ میری گھنی مونچھ ہے۔”
ویب سائٹ کے مطابق اگلے سال یعنی 1973ء کو روس کی تیراکی کی پوری ٹیم نے گھنی مونچھیں رکھی تھیں۔