یہ ہے وہ نیپالی ڈاکٹر جس نے اپنے کیرئیر کے تیس سال غریب لوگوں کی بے نور آنکھوں کو بلامعاوضہ روشنی فراہم کی۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والے ڈاکٹر نے پچھلے تیس سال میں پورے ایک لاکھ غریب لوگوں کی بے نور آنکھوں کو روشن کیا اور وہ بھی بلامعاوضہ۔
ایک اور انگریزی ویب سائٹ "edition.cnn.com” کے مطابق اس مسیحا کا نام "Sanduk Ruit” ہے، جو محض پانچ منٹ میں آنکھ کے پردے کو ہٹا کر ایک چھوٹے سے لنز کی مدد سے غریب مریضوں کی آنکھوں کو روشنی بخشتا ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا، چائنہ اور نیپال کے دور دراز علاقوں میں غریب لوگوں کو اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کیں اور لازوال شہرت پائی۔
"edition.cnn.com” کی مفصل تحقیق میں یہ بھی رقم ہے کہ "World Health Organization” کی رپورٹ کے مطابق آج بھی 39 لاکھ لوگ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں۔