معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق سویڈن کی بنائی ہوئی گاڑی "Volvo” کو جب دنیا کے کسی بھی کونے سے آرڈر کیا جاتا ہے، تو گاڑی بھیجنے سے پہلے کمپنی کی طرف سے آرڈر والے کو بذریعہ ہوائی سفر سویڈن بلایا جاتا ہے۔ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ ایک تو آرڈر کرنے والے کا ڈرائیونگ ٹیسٹ لینا مقصود ہوتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اس بہانے کار خریدنے والے کو کمپنی "سویڈن” کے سیاحتی مقامات کی سیر بھی کرا دیتی ہے۔
"cars.usnews.com” کی ایک مفصل تحقیق کے مطابق مذکورہ گاڑی کی کم سے کم قیمت 47,200 ڈالرز (تریسٹھ لاکھ چوالیس ہزار چھے سو چوبیس روپیہ، پاکستانی)جب کہ زیادہ سے زیادہ 10,5000 ڈالرز  (ایک کروڑ اکتالیس لاکھ چودہ ہزار ایک سو روپیہ) تک ہے۔