معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق چائینہ میں جس شخص کے والدین 60 سال کی حد پار کرجاتے ہیں، تو وہاں کے قانون کے مطابق اُس شخص پر یہ لازم ہوجاتا ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک بار اپنے والدین کو دیکھنے ضرور جائے گا۔
تحقیق کے مطابق چائینہ میں یہ تمام بچوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے بوڑھے والدین کی نہ صرف دنیاوی ضرورتیں پوری کریں گے بلکہ ان کی روحانی خوشی کا بندوبست بھی کریں گے۔