چائینہ کے "Guangxi” کے ایک قبیلے "Red Yao” کی عورتیں پوری زندگی میں صرف ایک بار اپنے بال کاٹتی ہیں۔
انگریزی کی معلوماتِ عامہ بارے سرگرم ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق چائینہ کے ایک قبیلے "Red Yao”کی عورتوں کے بال اتنے لمبے ہوتے ہیں کہ ان کی ایڑیوں کو چھوتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق قبیلہ کے رواج کے مطابق پیدائش سے شادی کی رات تک قبیلہ کی کسی بھی لڑکی یا عورت کو بال کاٹنے کی اجازت نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے بال اتنے لمبے ہوتے ہیں۔
"dailymail.co.uk” کی تحقیق کے مطابق ان خواتین کے بال 3.5 میٹر تک لمبے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔