کیلی فورنیا میں ایک آبشار "Firefall” یعنی "جلتی آبشار” کے نام سے مشہور ہے، مگر عجیب و غریب بات یہ ہے کہ اس میں آگ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق کیلی فورنیا کے "Yosemite National Park” میں ماہِ فروری کے پہلے دو ہفتے جب بھی شام کو سورج غروب ہوتا ہے، تو اس کی شعاعیں گرتے پانی پر پڑتے ہی شعلہ نما ہوجاتی ہیں اور دور سے یوں دکھائی دیتا ہے، جیسے آبشار میں پانی نہیں جلتی آگ گر رہی ہو۔