سیلفیاں اتارنا تو ویسے ہی ایک فیشن بن چکا ہے مگر تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص پاگل پن کی حد تک سیلفی اتارنے کا شوقین ہے۔
انگریزی کی معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق یہ اب تک کی سب سے عجیب و غریب سیلفی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص ایک ہوائی جہاز غرق ہونے کے بعد زندہ بچ گیا ہے۔ پیچھے غرق شدہ ہوائی جہاز بھی دکھائی دے رہا ہے، مگر اس بھلے مانس کو سلیفی اتارنے کا شوق چرا اور دنیا کی عجیب و غریب سیلفی لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکا۔