انگریزی زبان کی معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ کمرہ ’’دنیا کا خاموش ترین کمرہ‘‘  (Nine Decibels) ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ کتنا خاموش ہے؟ اس حوالہ سے آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہاں رگوں میں دوڑتے خون کی آواز تک سنی جا سکتی ہے۔
انگریزی کے محاورے "Pin drop silence” کا تجزیہ بھی یہاں ایک پیپر پِن گراکر باآسانی کیا جاسکتا ہے۔
انگریزی ویب سائٹ "smithsonianmag.com” کے مطابق یہ جگہ ریاستِ ہائے متحدہ امریکہ کی ریاست "Minnesota”میں واقع ہے۔