"Bapuro Tajne” نچلی ذات کا ایک ہندو ہے، جو دنیا کے باہمت ترین انسانوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی درد مند بھی ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "Bapuro Tajne” کی بیوی کو گاؤں کے اعلیٰ ذات ہندوؤں نے اپنے کنویں سے پانی دینے سے انکار کر دیا۔ یہ بھلا مانس اُسی روز کنواں کھودنے کا قصد کر بیٹھا اور دن رات کام کرکے ٹھیک 40 دن میں تصویر میں دکھائی دینے والا کنواں کھودنے میں کامیاب ہوا۔
تحقیق کے مطابق "Bapuro Tajne” کا کھودا گیا کنواں اب پورے گاؤں کا کنواں ہے اور نہ صرف اس کا خاندان اس سے مستفید ہوتا ہے بلکہ گاؤں کے تمام نچلی ذات کے ہندو بھی کنویں سے پانی حاصل کرتے ہیں۔ شائد ایسے ہی کسی موقع پر شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ

اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا