’’غُنڈا‘‘ (اُردو، اسمِ مذکر) کا املا عام طور پر ’’غُنڈہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔
فرہنگِ آصفیہ، نوراللغات، علمی اُردو لغت اور جدید اُردو لغت کے مطابق دُرست املا ’’غُنڈا‘‘ ہی ہے جب کہ اس کے معنی ’’بدمعاش‘‘، ’’اوباش‘‘، ’’بدوضع‘‘، ’’بدچلن‘‘وغیرہ کے ہیں۔
نوراللغات میں یہ صراحت بھی درج ہے: ’’فارسی میں غنڈ، غنڈہ اور ہندی میں گنڈا بمعنی لُچا۔‘‘
اس طرح بہتر ہوگا کہ تحریر میں’’غنڈہ گردی‘‘ کی جگہ ’’غنڈا گردی‘‘ رقم کیا جائے۔