عام طور پر لفظ ’’مُثبَت‘‘ (صفت) کا تلفظ ’’مَثبَت‘‘ ادا کیا جاتا ہے۔
’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’نوراللغات‘‘ اور ’’علمی اُردو لغت‘‘ کے مطابق اس کا دُرست تلفظ ’’مُثبت‘‘ ہی ہے جب کہ اس کے معنی ’’مصدقہ‘‘، ’’تصدیق کیا گیا‘‘ اور ’’ثابت کیا گیا‘‘ کے ہیں۔
نوراللغات میں ’’مُثبت‘‘ کی تفصیل میں حضرتِ ذوقؔ کا یہ شعر بھی درج ملتا ہے کہ
کبھی ثابت مرے نزدیک فلک کی گردش
کبھی مُثبت مرے نزدیک زمیں کی حرکت