’’مَرَمَّت‘‘ (اسمِ مؤنث) کا تلفظ عام طور پر ’’مُرَمَّت‘‘ ادا کیا جاتا ہے۔
فرہنگِ آصفیہ اور نوراللغات دونوں کے مطابق اس لفظ کا دُرست تلفظ ’’مَرَمَّت‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’درستی‘‘ ، ’’اصلاح‘‘ یا ’’ٹوٹی پھوٹی چیز کو بنانا‘‘ کے ہیں۔
فرہنگِ آصفیہ نے تفصیل میں درج کیا ہے: ’’بازاری زبان میں اس کے معنی گوشمالی، سزا، جوتا کاری، مار پیٹ اور مار دھاڑ کے ہیں۔‘‘
نوراللغات میں ’’مَرَمَّت‘‘ کے ذیل میں یہ بھی درج ہے: ’’(کنایتاً) سزا، مارپیٹ، گوشمالی۔‘‘