عموماً ’’سَنہ‘‘ کا املا ’’سَن‘‘ لکھا جاتا ہے۔
نوراللغات کے مطابق درست املا ’’سَنہ‘‘ ہے نہ کہ ’’سَن۔‘‘
اس حوالہ سے رشید حسن خان اپنی تالیف ’’کلاسکی ادب کی فرہنگ‘‘ کے صفحہ نمبر 402 پر یہ گتھی یوں سلجھاتے ہیں: ’’سَن ستاون (سَن 57) نہیں لکھنا چاہیے۔ سَنہ ستاون (سَنہ 57) صحیح صورت ہوگی۔‘‘
نوراللغات کے مطابق لفظ ’’سِن‘‘ کے معنی ’’عمر‘‘، جب کہ ’’سَنہ‘‘ کے معنی ’’سال‘‘ کے ہیں۔