عام طور پر لفظ ’’استعفا‘‘ کا املا ’’استعفیٰ‘‘ یا پھر ’’استعفاء‘‘ لکھا جاتا ہے۔
اس حوالہ سے ڈاکٹر فرمان فتح پوری اپنی کتاب ’’اُردو املا اور رسم الخط‘‘ کے صفحہ نمبر 29 پر رقم کرتے ہیں: ’’استعفاء، استغناء، استدعاء، استقراء، استنجاء وغیرہ کو ہمزہ (ء) کے بغیر لکھا جائے گا۔‘‘
فرہنگِ آصفیہ اور نوراللغات دونوں میں بھی اس لفظ کا املا ’’استعفا‘‘ ہی درج ہے جب کہ اس کے معنی ’’نوکری ترک کرنے کی درخواست(دینا، لینا کے ساتھ)‘‘ کے ہیں۔