مولوی نور الحسن نیر کی تالیف شدہ لغت ’’نور اللغات‘‘ کے مطابق لفظ ’’بچکانا‘‘ کے معنی ’’بچوں کے لائق‘‘، ’’چھوٹا سا‘‘ ، ’’کم عمر‘‘، ’’کم سن‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
اس طرح مولوی سید احمد دہلوی کی تالیف شدہ لغت ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ کے مطابق اس کے معنی ’’بچوں کے لائق‘‘، ’’چھوٹا سا حاکم‘‘، ’’کم عمر لڑکا‘‘، ’’کم سن‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
نوٹ:۔ واضح رہے کہ لفظ ’’بچکانا‘‘ کا اِملا عام طور پر ’’بچگانہ‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ محولہ بالا دونوں مستند لغات میں یہ لفظ مذکورہ اِملا کے ساتھ کہیں موجود نہیں۔ اس طرح ’’بچگانہ حرکتیں‘‘ اور ’’بچگانہ سوٹ‘‘ کو اگر ہم ’’بچکانا حرکتیں‘‘ اور ’’بچکانا سوٹ‘‘ لکھا لیا کریں، تو بہتر ہوگا، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام۔