مولوی سید احمد دہلوی کی تالیف شدہ لغت ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ اور مولوی نور الحسن نیر کی تالیف ’’نور اللغات‘‘ کے مطابق اس لفظ کا دُرست املا ’’علانیہ‘‘ ہے نہ کہ ’’اعلانیہ۔‘‘
ذکر شدہ دونوں لغات میں اس کے معنی ’’آشکارا‘‘، ’’ظاہر‘‘، ’’کھلم کھلا‘‘ اور ’’سب کے سامنے‘‘ کے ہیں۔
نوٹ:۔ تقریباً سبھی اخبارات اور نشریاتی ادارے اس لفظ کا املا غلط یعنی ’’اعلانیہ‘‘ رقم کرتے ہیں۔ مرکب ’’غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘‘ تو گویا ضرب المثل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جس کا درست املا ’’غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ‘‘ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام۔