وکی پیڈیا کے مطابق ہمدرد فاؤنڈیشن کے بانی، بچوں کے ادیب، مصنف، مدیر، ماہرِ تعلیم، سیاست دان اور سندھ کے بیسویں گورنر حکیم محمد سعید کو 17 اکتوبر 1998ء میں کراچی میں شہید کیا گیا۔
حکیم محمد سعید پاکستان کے بڑے شہروں میں ہفتہ وار مریضوں کو دیکھتے تھے۔ سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ مریضوں کا مفت علاج کرتے تھے۔ ان کا ادارہ ’’ہمدرد‘‘ بھی ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی تمام تر آمدنی ریسرچ اور دیگر فلاحی خدمات پر صرف ہوتی ہے۔