وکی پیڈیا کے مطابق 15 اکتوبر 2011ء کو پاکستان کے ممتاز افسانہ، ڈراما اور ناول نگار "منشا یاد” اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ آپ کا اصل نام "محمد منشا” جب کہ قلمی نام "یاد” تھا۔
فنِ افسانہ نگاری میں آپ کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 2004ء میں آپ کو تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔ 2006ء میں آپ کو پنجابی میں بہترین ناول نگاری کا "بابا فرید ادبی ایوارڈ” بھی دیا گیا جب کہ 2010ء میں "عالمی فروغ ادب ایوارڈ” سے بھی آپ کو سرفراز کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایوارڈز آپ نے حاصل کیے۔