وکی پیڈیا کے مطابق 9 اکتوبر 1967ء کو ارجنٹائنی کیوبائی طبیب، سیاست دان اور گوریلا رہنما ’’چی گویرا‘‘ کو نو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

’’چی‘‘ بچپن سے دمہ کا مریض ہونے کے باوجود ایک بہترین ایتھلیٹ تھا۔ شطرنج کا بے حد شوقین تھا۔ اپنی نوجوانی میں وہ کتابوں کا رسیا تھا۔اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس کے گھر میں 3000 سے زائد کتابوں پر مشتمل ذخیرہ موجود تھا، جس سے اس نے اپنے علم میں بہتر اضافہ کیا۔

چی گویرا کو مرے چار دہائیاں گزر چکی ہیں، مگر وہ ابھی تک لوگوں کے دلوں میں اپنے اصول، قابلیت، سرمایہ درانہ نظام کے خلاف بغاوت اور انقلابی سوچ کی وجہ سے گھر کیے ہوئے ہے۔ اس کی مشہور تصویر جو 1960ء میں کھینچی گئی، دنیا میں سب سے زیادہ پرنٹ ہونے والی تصویر ہے، جو تقریباً ہر جگہ دکھائی دیتی ہے، خصوصاً ان ممالک میں جہاں انقلابی تحریکیں چل رہی ہیں۔