وکی پیڈیا کے مطابق یکم اکتوبر 1898ء کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مزاح نگار، افسانہ نگار، مترجم، شاعر، نقاد، معلّم، برطانوی ہندوستان کے ماہر نشریات اور پاکستان کے سفارت کار سید احمد شاہ پطرس بخاری پیدا ہوئے۔
آپ کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مختصر مجموعہ ’’پطرس کے مضامین‘‘ پاکستان اور ہندوستان میں اسکولوں سے لے کر جامعات تک اردو نصاب کا حصہ ہے ۔ ان کا شمار متحدہ ہندوستان میں نشریات کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پطرس اقوام متحدہ میں پاکستان کے پہلے مستقل مندوب کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ پطرس انگریزی کے پروفیسر تھے اور انگریزی میں اتنی قابلیت تھی کہ انہوں نے امریکہ کی جامعات میں انگریزی پڑھائی۔
آپ نے امریکہ میں وفات پائی اور وہی دفن ہوئے۔