وکی پیڈیا کے مطابق ہر سال 30 ستمبر کو عالمی یوم ترجمہ منایا جاتا ہے۔ یہ دن کتابِ مقدس (اناجیل) کے مترجم ’’سینٹ جیروم‘‘ کے یومِ وفات کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ سینٹ جیروم کو مترجمین کا روحانی پیشوا یا باپ تصور کیا جاتا ہے۔ اس تقریب کا انعقاد ہر سال مترجمین کی عالمی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہوتا ہے جس کا قیام 1953ء میں عمل میں آیا۔
عالمی یوم ترجمہ کی تقریب فیڈریشن نے سب سے پہلے 1991ء میں منانا شروع کی، تاکہ دنیا بھر میں موجود مترجمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہو اور ان کی کوششوں کی قدر افزائی کی جا سکے۔ نیز ترجمہ کی اہمیت اجاگر ہو۔