375 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق برصغیر کے بلند پایہ شاعر، ممتاز صحافی اور ماہررموزِ علوم سید محمد مہدی المعروف رئیس امروہوی 22 ستمبر 1988ء کو انتقال کرگئے۔
آپ 12 ستمبر 1914ء کو یوپی کے شہر امروہہ کے علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ 1936ء میں صحافت سے وابستہ ہوئے ۔ ابتدا میں امروہہ کے اخبارات ’’قرطاس‘‘ اور ’’مخبرِ عالم‘‘ کی ادارت کی۔ بعد ازاں ’’روزنامہ جدت‘‘ (مرادآباد) کے مدیر اعلیٰ رہے ۔ آپ سید محمد تقی اور جون ایلیا کے بڑے بھائی تھے ۔
تقسیم ہند کے بعد 19 اکتوبر 1947ء کو ہجرت کر کے کراچی آ ئے اور ’’روزنامہ جنگ‘‘ سے منسلک ہونے کے بعد یہاں مستقل سکونت اختیار کی۔ آپ کی ادارت میں ’’جنگ‘‘ پاکستان کاسب سے کثیر الاشاعت روزنامہ بن گیا۔ صحافتی کالم کے علاوہ آپ کے قصائد، نوحے اور مثنویاں اردو ادب کا بیش بہا خزانہ ہیں۔ نثر میں آپ نے نفسیات و فلسفۂ روحانیت کو موضوع بنایا۔




تبصرہ کیجئے