وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن آفتاب اقبال 19 ستمبر 1961ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹرز کیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے کیلیفورنیا چلے گئے۔
آفتاب اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام ’’خبرناک‘‘ سے شہرت حاصل کی۔ اس سے قبل وہ ’’حسبِ حال‘‘ کی بھی میزبانی کر چکے ہیں۔ وہ اردو شاعر ظفر اقبال کے فرزند ہیں۔
آفتاب اقبال کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور آپ آرائیں خاندان سے ہیں۔ 19 اپریل 2014ء کو جیو نیوز کے متنازع ہونے کے بعد انھوں نے پروگرام سے استعفا دے دیا۔ آج کل ایکسپریس نیوز پر ایک پروگرام ’’خبردار‘‘ کر رہے ہیں۔