411 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم مشہور انگریزی ویب سائٹ “timeanddate.com” کی یک سطری خبر کے مطابق خود کو خدمت خلق کے لیے وقف کر دینے والی مسیحی راہبہ مدر ٹریسا 5 ستمبر 1997ء کو گزر گئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ 26 اگست 1910ء کو پیدا ہوئیں۔ آپ نے اپنی زندگی غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔ آپ کلکتہ میں 60 برس تک غریبوں اور نادار بیماروں کی دیکھ بھال کرتی رہیں۔
مدر ٹریسا مقدونیہ کے شہر سکوپئے میں سنہ 1910ء میں پیدا ہوئیں تھیں۔ تاہم ان پر البانوی اور مقدونیائی باشندوں کا یکساں دعویٰ ہے۔ کیوں کہ اس وقت مقدونیہ کے نام سے کسی ملک کا وجود نہیں تھا بلکہ یہ شہر سلطنتِ عثمانیہ کا حصہ تھا۔
آپ کو غریبوں اور ناداروں کے لیے کئی دہائیوں پر مشتمل خدمات کے صلہ میں 1979ء میں نوبل انعام دیا گیا۔ پانچ ستمبر 1997ء کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجکر 30 منٹ پر مدر ٹریسا کلکتہ میں انتقال کرگئیں۔




تبصرہ کیجئے