564 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق 23 اگست 634ء کو وفات پاگئے۔
ابو بکر صدیقؓ عبد اللہ بن ابو قحافہ تیمی قریشی پہلے خلیفۂ راشد تھے۔ آپؓ عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ آپؓ پیغمبر اسلام کے وزیر، صحابی و خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیقِ سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابوبکر صدیقؓ، انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابی بکر کے بعد پیغمبر اسلام کے محبوب تر تھے۔ عموماً آپؓ کی کنیت ’’ابوبکر‘‘ کے ساتھ ’’صدیق‘‘ کا لقب لگایا جاتا جسے ’’ابو بکر صدیق‘‘ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلامؐ نے دیا تھا۔




تبصرہ کیجئے