وکی پیڈیا کے مطابق بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبد الحق 16 اگست 1961ء کو انتقال کرگئے۔
آپ برِصغیر پاک ہند کے عظیم اردو مفکر، محقق، ماہرِ لسانیات، معلم اور انجمنِ ترقیِ اردو اور اردو کالج کراچی کے بانی تھے۔ آپ نے اپنی تمام زندگی اردو کے فروغ، ترویج اور اشاعت کے لیے وقف کی تھی۔
1935ء میں جامعہ عثمانیہ کے ایک طالب علم محمد یوسف نے آپ کو بابائے اردو کا خطاب دیا جس کے بعد یہ اتنا مقبول ہوا کہ ان کے نام کا جزو بن گیا۔ 23 مارچ 1959ء کو حکومت پاکستان نے آپ کو صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا۔