معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق 9 اگست 1945ء کو انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن مانا جاتا ہے۔ مذکورہ تاریخ کو امریکہ نے جاپان کے شہر نگاساکی (Nagasaki) پر دوسرا ایٹم بم گراکر سفاکیت کی تاریخ رقم کر دی۔
تحقیق آگے کہتی ہے کہ اس ظلم سے تین دن پہلے امریکہ، جاپان ہی کے شہر ہیروشیما (Hiroshima) پر بھی ایٹم بم گرا چکا تھا۔
ناگاساکی پر گرائے جانے والے ایٹم بم نے 40 تا 80ہزار لوگوں کے پلک جھپکتے میں موت کے گھاٹ اتارا۔