وکی پیڈیا کے مطابق 4 جولائی 2015ء کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول و افسانہ نگار "عبداللہ حسین” انتقال کر گئے۔
آپ نے 14 اگست 1931ء کو برطانوی ہندوستان کے راولپنڈی شہر میں آنکھ کھولی تھی۔ آپ کا اصل نام محمد خان تھا۔ آپ نسلاً پٹھان تھے۔ آپ کو اردو، پنجابی اور انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا۔ آپ کا نمایاں کام ’’اداس نسلیں‘‘، ’’باگھ‘‘، ’’نشیب‘‘، ’’نادار لوگ‘‘ اور ’’قید‘‘ شمار کیا جاتا ہے۔ ناول ’’اداس نسلیں‘‘ آپ کی وجۂ شہرت بنی۔