وکی پیڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن 25 جون 2009ء کو کوچ کر گئے۔
مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں 29 اگست 1958ء کو پیدا ہوئے تھے۔ کنگ آف پاپ کے لقب سے پہچانے جانے والے ’’مائیکل‘‘ امریکی موسیقار اور گلوکار تھے۔ موسیقی سے لگاؤ کے باعث بہت کم عمر میں ہی اسٹار بننے کی جستجو میں لگ گئے اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔ ان کی موسیقی، رقص اورعوامی توجہ کی مرکز زندگی نے ان کو مقبولِ عام ثقافت کا چار دہائیوں تک مرکز بنائے رکھا۔
ان کے اعزازات میں گنیز بک برائے عالمی ریکارڈ میں کئی اندراجات، تیرہ گریمی اعزاز، 13 نمبر وَن گانے اور 750 ملین البم کی کاپیوں کی فروخت شامل ہے۔