وکی پیڈیا کے مطابق 12 جون 1929ء کو ڈاکٹر جمیل جالبی (Dr. Jamil Jalibi) نے علی گڑھ ہندوستان میں آنکھ کھولی۔
تحقیق کے مطابق آپ پاکستان کے نامور اردو نقاد، ماہرِ لسانیات، ادبی مؤرخ، سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی، چیئرمین مقتدرہ قومی زبان (موجودہ نام ادارہ فروغ قومی زبان) اور صدر اردو لُغت بورڈ تھے۔ آپ کا سب سے اہم کام قومی انگریزی اردو لغت کی تدوین اور تاریخِ ادبِ اردو، ارسطو سے ایلیٹ تک، پاکستانی کلچر:قومی کلچر کی تشکیل کا مسئلہ جیسی اہم کتاب کی تصنیف و تالیف ہے۔