412 total views, 1 views today

10جون تاریخی حوالہ سے بڑی اہمیت کا حامل دن ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 10 جون 1967ء کو شش روزہ عرب اسرائیل جنگ (1967 Arab–Israeli War) اختتام کو پہنچی۔
تحقیق کے مطابق 10 جون کو اسرائیل اور شام جنگ بندی پر رضامند ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق جب 11 جون 1967ء کو جنگ بندی کی دستاویز پر دستخط ہوئے، تو پتا چلا کہ عرب دنیا کو یہ جنگ بھاری پڑی۔ اسرائیل کی منظم اور مؤثر جنگی حکمت عملی کی وجہ سے عرب کے 20 ہزار فوجیوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا جب کہ دوسری طرف اسرائیل کے صرف 1 ہزار فوجی ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ عرب دنیا کو غزا کی پٹی اور دیگر علاقوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔




تبصرہ کیجئے