معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق 6 جون 1930ء کو پہلی بار بازار میں منجمد خوراکی اشیا (Frozen Food) بیچی گئیں۔ اس حوالہ سے سپرنگ فیلڈ (انگلستان) میں 18 سٹورز میں تجرباتی طور پر منجمد خوراکی اشیا رکھی گئیں اور جائزہ لیا گیا کہ آیا انہیں مقبولیت حاصل ہوتی ہے یا نہیں؟

"Clarence Birdseye” کی فائل فوٹو۔

تحقیق میں آگے رقم ہے کہ "Clarence Birdseye” کو "ماڈرن فروزن فوڈ انڈسٹری” کا باوا آدم تصور کیا جاتا ہے جنہوں نے "the Birds Eye Frozen Food Company” کے نام سے دنیا کی اولین منجمد خوراکی اشیا تیار کیں۔