5 جون کو "ماحولیات کا عالمی دن” (World Environment Day) منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہر سال اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام 1974ء سے منایا جا رہا ہے۔
یہ دن منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے عام عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ اہلِ دنیا کو بتایا جائے کہ عالمی حدت میں روز بروزخطرناک حد تک اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہورہے ہیں۔ اس دن زیادہ سے زیادہ درخت اگانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔