4 جون کو رہتی دنیا تک ہوا بازی کی دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔ 4 جون 1783ء کو فرانس کے "مانٹ گول فائر برادرز” (Montgolfier brothers) نے گرم ہوا سے غبارہ اُڑا کر تاریخ رقم کی۔ گرچہ یہ فلائٹ صرف 10 منٹوں پر محیط تھی، لیکن فرانس تاریخ کی کتب میں ریکارڈ رقم کرنے میں کامیاب رہا۔