وکی پیڈیا کے مطابق 3 جون 1966ء کو لاہور میں پاکستان کے مایہ ناز گیند باز (باؤلر) وسیم اکرم پیدا ہوئے۔
وسیم اکرم کو بائیں ہاتھ سے گیند بازی (باؤلنگ) کرنے والا دنیا کا سب سے بہتر گیند باز مانا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ یک روزہ (وَن ڈے) کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ آپ نے 356 یک روزہ میچوں میں 502 وکٹیں لے کے کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔