2 جون 1986ء کو پاکستان کی مزاحیہ اداکاری کا سورج غروب ہوا۔
سوشل میڈیا کے صفحہ "Pakistanis’ world” کے مطابق اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942ء میں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے مجموعی طور پر 391 فلموں میں کام کیا، جس میں سے 166 فلمیں اردو، 221 فلمیں پنجابی، 3 فلمیں پشتو اور ایک فلم سندھی زبان میں بنائی گئی تھی۔
زندگی کے آخری ایام میں اداکار ننھا، فلمی اداکارہ نازلی کی زُلف کے اسیر ہوگئے اور اسی عشق میں ناکامی کے بعد 2 جون 1986ء کو انہوں نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
وہ علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں کریم بلاک کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔