وکی پیڈیا کے مطابق 12 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ دراصل 12 مئی 2007ء کو چیف جسٹس آ ف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد پر شدید ہنگاموں سے پچاس سے زائدافراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے اس موقع پر کراچی میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا تھا۔ ان فسادات کو ملک کی تاریخ کے بدترین فسادات کہا جاتا ہے۔ شرپسندوں نے کراچی میں قتل عام کیا۔ قتل شدہ افراد میں بیشتر پشتون تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آزاد ذرائع نے اس قتل عام کی ذمہ داری ایم کیو ایم اور مرکزی مشرف حکومت پر ڈالی ۔