2 مئی کو جمال ابڑو پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 2 مئی 1924ء کو جدید سندھی افسانے کے بانی جمال ابڑو ضلع دادو میں پیدا ہوئے۔
آپ ممتاز ماہرِ تعلیم "علی خان ابڑو” کے بیٹے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم میہڑ کے قریب اپنے گاؤں سانگی میں حاصل کی۔ وہ کچھ عرصہ جوناگڑھ میں بھی زیرِ تعلیم رہے۔
جمال ابڑو کو ادب کے علاوہ سندھ کی تاریخ اور ثقافت پر بھی دسترس حاصل تھی۔ ان کی خود نوشت سوانح کی چار جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔

ابڑو آخری عمر میں تبلیغ کی طرف راغب ہوئے تھے۔

ترقی پسند فکر رکھنے والے ’’ابڑو‘‘ عمر کے آخری حصے میں مذہب کی طرف راغب ہو گئے تھے ۔80 سال کی عمر (30جون 2004ء )میں ان کا انتقال ہوا۔