739 total views, 1 views today

29 اپریل 2011ء کو پاکستان کے مشہور و معروف ناول نگار، افسانہ نگار، مزاح نگار اور ڈراما نویس اے حمید گزر گئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ کو اپنے ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کی وجہ سے بچوں اور بڑوں دونوں میں کافی شہرت حاصل ہوئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق افسانہ نویسی اے حمید کا بے حد پسندیدہ اور مقبول صنف ادب تھا۔ ان کا پہلا افسانہ ’’منزل منزل‘‘ ادبِ لطیف میں 1948ء میں شائع ہوا تھا۔ ان کے افسانوں کا پہلا ہی مجموعہ ’’منزل منزل‘‘ بے حد مقبول ہوا۔ جو ان کی رومانوی افسانہ نگار کے طور پر پہچان بن گیا۔ افسانوں کے علاوہ ایک عرصہ سے اخبارات میں باقاعدہ کالم نویسی بھی کی۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے پروگرام لکھے جو بے حد مقبول ہوئے ۔ ان کی تصانیف میں ’’اردو شعر کی داستان‘‘ ، ’’اردو نثر کی داستان‘‘ اور ’’مرزا غالب لاہور میں‘‘ کے علاوہ متعدد ناول شامل بھی ہیں۔




تبصرہ کیجئے