494 total views, 1 views today

12 اپریل کو خلائی تاریخ میں ایک اہم دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 12 اپریل 1961ء کو سابق سوویت یونین سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ یوری گاگرین (Yuri Gagarin) وہ پہلے انسان تھے جو خلا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ خلائی جہاز ’’ووستوک ون‘‘ کے ذریعے خلا میں داخل ہوئے اور زمین کے گرد چکر لگایا۔ یوری گاگرین کے خلا میں جانے سے سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ طور پر ایک خلائی دوڑ شروع ہو گئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق یوری گاگرین 9 مارچ 1934ء کو روس میں پیدا ہوئے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے سوویت ائرفورس میں پائلٹ تھے۔




تبصرہ کیجئے