11 اپریل کو کمپیوٹر کی تاریخ میں ایک اہم دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 11 اپریل 1976ء کو کمپیوٹر ایپل ون متعارف کرایا گیا۔ اسے "Apple I” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اُس وقت اس کی قیمت 666.66 ڈالر تھی۔ وکی پیڈیا کے مطابق اگر آج یہ کمپیوٹر بیچا جاتا، تو اس کی قیمت 2806 ڈالر ہوتی۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس کمپیوٹر کو "Steve Wozniak” نے بنایا تھا اور اس کے دوست "Steve Jobs” کے ساتھ اسے بیچنے کا آئیڈیا تھا۔