8 اپریل، جب عظیم مصور "پابلو پکاسو” گزر گئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق دورِ جدید کے سب سے بڑے مصور اور تجریدی مصوری کے مؤجد "پابلو پکاسو” (Pablo Picasso) پچیس اکتوبر 1881ء کو مالاگا ( اسپین ) میں پیدا ہوئے تھے۔
ٹائم میگزین نے 1998ء میں صدی کی سو بڑی شخصیات کا انتخاب کیا، تو ’’پابلو‘‘ کو پہلے نمبر پر قرار دیتے ہوئے لکھا:’’اس سے قبل کوئی آرٹسٹ اس قدر مشہور و معروف نہ ہو سکا جتنا پکاسو ہوا ۔‘‘