561 total views, 1 views today

چھے اپریل 2011ء کو ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ وفات پاگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ بیک وقت مؤرخ، ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ لوک ادب، ماہرِلطیفیات، ماہرِ تعلیم، بانی و وائس چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی، تاحیات پروفیسر، مشیر قومی ہجرہ کونسل اور بانی و چیئرمین سندھی زبان کابااختیار ادارہ (Sindhi Language Authority) تھے ۔
ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ گوٹھ جعفر خان لغاری، ضلع سانگھڑ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں 16 دسمبر 1917ء کو پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے والد کا نام علی محمد خان تھا۔
ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ نے بیک وقت پانچ زبانوں سندھی، اردو، انگریزی، عربی اور فارسی میں علمی و تحقیقی خدمات انجام دیں اور تقریباً 150 کتابیں تصنیف و تالیف کیں۔




تبصرہ کیجئے