13 مارچ جب نظامِ شمسی کا تیسرا بڑا سیارہ دریافت ہوا۔
معلومات عامہ کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 13 مارچ 1871ء کو برطانوی سائنس دان "ولیم ہرشل” (William Herschel) نے سیارہ یورینس (زحل) دریافت کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہ سیارہ رقبے کے اعتبار سے ہمارے نظام شمسی کا تیسرا جب کہ وزن کے اعتبار سے چوتھا بڑا سیارہ ہے۔ اس کا نام یونانی دیوتا "یورینس” کے نام پر رکھا گیا ہے جو "آسمان کا دیوتا” کہلاتا تھا۔ اگرچہ دیگر پانچ روایتی سیاروں کی طرح یورینس بھی رات کو عام آنکھ سے دکھائی دیتا ہے، لیکن زمانۂ قدیم کے کسی سائنس دان نے اسے بطورِ سیارہ شناخت نہیں کیا تھا۔ کیوں کہ اس کی محوری گردش انتہائی سست ہوتی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق دوربین کی مدد سے دریافت ہونے والا پہلا سیارہ یورینس ہی ہے۔