22 فروری 1983ء کو جوشؔ ملیح آبادی وفات پاگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق جوشؔ کا پورا نام شبیر حسین خاں تھا۔ آپ اردو ادب کے نامور اور قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ 5 دسمبر 1898ء کو اُترپردیش ہندوستان کے مردم خیز علاقے ملیح آباد کے ایک علمی اور متمول گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے چند برسوں بعد ہجرت کر کے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔
وکی پیڈیا کے مطابق جوشؔ نہ صرف اردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر بھی عبور رکھتے تھے ۔ اپنی اِسی خداداد لسانی صلاحیتوں کے وصف آپ نے قومی اردو لغت کی ترتیب و تالیف میں بھرپور علمی معاونت کی۔ نیز آپ نے انجمن ترقی اردو ( کراچی) اور دارالترجمہ (حیدرآباد دکن) میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔