14 فروری کو مغل شہنشاہ ظہیرالدین بابر پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق مغل شہنشاہ ظہیر الدین محمد بابر 14 فروری 1483ء کو پیدا ہوئے۔ آپ ہندوستان میں مغل سلطنت کے بانی تھے۔ آپ کے والد عمر شیخ مرزا فرغانہ (ترکستان) کے حاکم تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ، باپ کی طرف سے تیمور اور ماں کی طرف سے چنگیز خان کی نسل سے تھے۔ آپ بارہ برس کے تھے کہ آپ کے والد کا انتقال ہو گیا۔ چچا اور ماموں نے شورش برپا کر دی جس کی وجہ سے گیارہ برس تک پریشان رہے۔ کبھی تخت پر قابض ہوتے اور کبھی بھاگ کر جنگلوں میں روپوش ہوجاتے۔ بالآخر 1504ء میں بلخ اور کابل کے حاکم بن گئے۔ یہاں سے آپ نے ہندوستان کی طرف اپنے مقبوضات کو پھیلانا شروع کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق پانی پت کی جنگ میں فتح پانے کے بعد بابر نے ہندوستان میں مغل سلطنت کی بنیاد رکھی۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ کا 26 دسمبر 1530ء کو آگرہ میں انتقال ہوا اور حسبِ وصیت کابل میں دفن ہوئے۔