529 total views, 1 views today

12 فروری کو امریکہ کی تاریخ میں ایک اہم ترین دن کے طور پر مانا جاتا ہے۔
"timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 12 فروری 1809ء کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سولہویں صدر ’’ابراہام لنکن‘‘ پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ایک ڈاکیے اور کلرک سے زندگی شروع کرکے ’’ابراہام لنکن‘‘ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سولہویں صدر بنے۔ انہوں نے اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کرکے وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق اپنی ہمت اور محنت کے بل بوتے پر آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کے رکن بن گئے۔ 1856ء میں امریکہ کی جمہوری جماعت میں شامل ہو گئے اور ٹھیک 1860ء میں امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1863ء میں حبشیوں کی آزادی کا اعلان کیا۔ حبشیوں کو غلامی سے آزاد کرانے کی سر توڑ کوشش کی۔ آپ انسان کو انسان کا غلام ہونا غیر فطری سمجھتے تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1865ء میں کسی پاگل نے آپ کو اُس وقت گولی مار کر قتل کر ڈالا جب آپ ’’فورڈ تھیٹر‘‘ میں ڈراما دیکھ رہے تھے۔




تبصرہ کیجئے