3 فروری کو ایران کی تاریخ میں غم سے بھرے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
"worldatlas.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 3 فروری 1972ء کو جنوبی ایران میں ایک بڑا برفانی طوفان آیا تھا جس کے نتیجے میں 26 فٹ برف پڑی تھی۔ اس برفانی طوفان کے نتیجے میں 4000 لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالے سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی تحقیق کے مطابق مذکورہ برفانی طوفان ایک ہفتہ تک جاری رہا تھا جس کی وجہ سے جنوبی ایران کے متاثرہ علاقہ میں ایک بھی آدمی زندہ نہیں بچا تھا۔